السلام علیکم
عزیز طلبہ

اساتذہ اور اسکول کی جانب سے طلبہ کی آن لائن تعلیم کے لیے منظم، مسلسل اور سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ آپ بس اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ غیر حاضری کی صورت میں آپ کی تعلیم کا شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

عزیز بچو
ہم آپ کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ ان لائن کلاسیز کے علاوہ فی الحال کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ چنانچہ اسکول کی جانب سے جاری ہونے والی آن لائن کلاسیز کا حصہ بنیے اور اپنے تعلیمی مستقبل کی حفاظت کیجیے۔

طلبہ، اساتذہ اور والدین نوٹ کیجیے کہ منگل، ایک دسمبر سے نویں اور گیارھویں کی آن لائن کلاسیز زوم پر جاری ہو چکی ہیں۔ آپ اپنے موبائل میں زوم انسٹال کیجیے اور کلاس ٹیچر کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کیجیے۔

اپنے فون پر اسکول کے مکمل رابطے اور آن لائن تعلیم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹینوایپ انسٹال کیجیے۔

* Follow the link:
https://goo.gl/fkmz4Y
* Fill the requested information and CONTINUE
* Enter parents permanent phone number
* Enter OTP received on this number
* Enter school code for Std 11: HM541 or for Std 9: TK391
* Tap JOIN GROUP
* JOIN AS STUDENT
* Select your class (given on your fees receipt)

IMPORTANT:
Select class labeled as NEW only. For example 11 Sci NEW, 11 Arts C NEW, 11 Com B NEW etc.

نوٹ
اب ٹینو پر روزآنہ موصول ہونے والی لنک کے ذریعے صبح دس بجے تا سوا ایک بجے تک آن لائن کلاسیز میں اسکول کی طرح پابندی کے ساتھ شامل رہیے۔

 نوٹس بنائیے۔ ہوم ورک کیجیے۔ پرچے حل کیجیے۔

 اسکول لائبریری سے ضروری مواد جیسے کتابیں، سوالیہ پرچے وغیرہ حاصل کیجیے۔

 اساتذہ سے رابطے میں رہیے۔

 جو آن لائن ٹیسٹ وقتاً فوقتاً لیے جائیں ان کی اچھی سی تیاری کجیے اور حل کیجیے۔

خبردار
آن لائن اسکول ہی اصلی اسکول ہے۔

آپ درج ذیل فون پر رابطہ کرکے اپنے کلاس ٹیچر کا نام اور فون نمبر حاصل کر سکتے ہیں

02522-225997

منجانب
? ضیاء الرّحمٰن انصاری
پرنسپل
رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، بھیونڈی