السلام علیکم
عزیز طلبہ
دعا ہے کہ آپ اور آپ کے گھر کے لوگ سب خیریت سے ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بھلے ہی اسکول بند ہو لیکن آپ کی پڑھائی جاری ہوگی۔ اور آپ ٹائیم ٹیبل کے مطابق پابندی سے پڑھائی کر رہے ہوں گے۔
موجودہ حالات کے پیشِ نظر اگلے دنوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے بچوں کے لیے اسکول کھلنے کے امکانات نہیں ہیں۔ اس لیے آپ کو اسی طرح اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔
ہم جانتے ہیں کہ آپ پریشان ہوں گے اور آپ کو ہر سبجیکٹ کے لیے رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے آپ کے لیے آپ کے گھر پر براہ راست رہنمائی کے سلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
▫️اس کے لیے آپ درج ذیل لنک پر کلک کرکے اپنے اینڈروئیڈ فون پر زوم نامی یہ ایپ انسٹال کر لیں تاکہ اس کے ذریعے ہم آپ سے براہ راست بات چیت کر سکیں۔
آپ اور آپ کے والدین کے ساتھ ہم درج ذیل شیڈول کے مطابق مسلسل رابطے میں ہوں گے
Time:
- Std 5 : 5.00 pm
- Std 6 : 6.30 pm
- Std 7 : 7.30 pm
- Std 8 : 8.30 pm
DAYS:
- English: Monday
- Mathematics: Tuesday
- Urdu: Wednesday
- Science/EVS1: Thursday
- Ara/Hin & Marathi: Friday
- SS/EVS2: Saturday
اپنے ساتھ اپنے والدین، گھر کے بڑوں اور ہم جماعت ساتھیوں کو بھی میٹنگ میں شرکت کی ترغیب دیجیے۔ جلد ہی آپ کو اپنے کلاس ٹیچر اور سبجیکٹ ٹیچرز کی جانب سے ہدایات موصول ہوں گی۔ کسی رہنمائی کے لیے آپ اپنے کلاس ٹیچر کو فون بھی کر سکتے ہیں۔ اگر کلاس ٹیچرکا فون آپ کے پاس نہ ہو تو
02522225997
پر کال کرکے حاصل کر سکتے ہیں
منجانب
پرنسپل، ضیاء الرّحمٰن انصاری